السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پیشاب والی جگہ خشک ہو گئی ہو، تو کیا اس کے لمس سے آدمی پلید ہو جائے گا۔ مثلا بچے نے ایک جگہ پیشاب کیا، اور وہاں پانی نہیں بہایا گیا، اور وہ خشک ہو گیا، اور پھر اگر کوئی اس پر بیٹھ گیا اور وہ خشک ہو، تو کیا اس کے کپڑے وغیرہ پلید ہو جائیں گے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نجاست اگر خشک ہو اور خشک بدن یا خشک کپڑے کو چھو جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص بیت الخلا میں گیا، جبکہ وہ خشک اور داخل ہونے والے کے پاؤں بھی خشک ہوں، تو اس میں کوئی ضرر نہیں ہے۔ نجاست تبھی مؤثر ہوتی ہے جب وہ گیلی ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب