سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(82) حکمی نجاسات

  • 17689
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 932

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حکمی نجاسات کیا ہوتی ہیں، اور ان سے پاکیزگی و طہارت کا کیا طریقہ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حکمی نجاسات سے مراد وہ نجاستیں ہیں جو کسی پاک جگہ کو لگیں تو وہ ناپاک ہو جاتی ہے تو ضروری ہوتا ہے کہ اس جگہ کو دھوئیں اور اس نجاست سے اسے پاک صاف کر دیں جب صورت حال طہارت کی متقاضی ہو۔

نجاست سے طہارت، نجاست کی نوعیت اور اس جگہ کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے جسے یہ لگی ہو، مثلا:

جب نجاست زمین پر پڑی ہو تو پہلے اس کے عین کا ازالہ کیا جائے (اگر اس کا کوئی جِرم ہو) اور پھر اس پر پانی کا ایک ڈول بہا دو۔‘‘( صحیح بخاری، کتاب الوضوء، باب صب الماء علی البول فی المسجد، حدیث: 220 کتاب الطھارۃ، باب ما جاء فی البول یصیب الارض، حدیث: 137۔) ثابت ہوا کہ زمین پر پڑی نجاست زائل کر کے اس پر ایک بار پانی بہا دینا کافی ہے۔

2۔ کتے کی نجاست (جو معنوی ہوتی ہے) اس سے طہارت کے لیے برتن کو سات بار دھونا ضروری ہے اور ایک بار مٹی سے مانجھا جائے۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’جب تمہارے کسی کے برتن میں کتا منہ مار جائے تو چاہئے کہ اسے سات بار دھوئے، ان میں سے ایک بار مٹی سے مل کر دھوئے۔‘(صحیح مسلم: کتاب الطھارۃ، باب حکم ولوغ الکلب، حدیث: 279۔ سنن الترمذی، کتاب الطھارۃ، باب ماجاء فی السؤر الکلب، حدیث: 84۔ سنن نسائی، کتاب الطھارۃ، باب تعضیر الاناء بالتراب من ولوغ الکلب، حدیث: 336۔)

3۔ اگر یہ نجاست زمین پر نہ ہو، اور نہ کتے کی نجاست ہو تو راجح قول کے مطابق اس نجاست کا عین اور جِرم زائل کر دیا جائے، جس طرح بھی ہو، تو وہ چیز پاک ہو جائے گی۔ خواہ ایک بار دھونے سے زائل ہو یا دو، تین، چار یا پانچ بار دھونے سے۔

لیکن اگر وہ نجاست چھوٹے بچے کا پیشاب ہو، جس نے ابھی کھانا کھانا شروع نہیں کیا تو اس پر پانی چھڑک دینا کافی ہوتا ہے۔ اسے ملنے اور دھونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ چھوٹے بچے کا پیشاب، جس نے ابھی کھانا کھانا شروع نہیں کیا، نجاست خفیفہ کہلاتی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 138

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ