سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(79) پانی اور نجاسات کے مسائل

  • 17686
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1264

سوال

(79) پانی اور نجاسات کے مسائل

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پانی کی کتنی قسمیں ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں راجح یہ ہے کہ پانی کی دو قسمیں ہیں: پاک اور نجس۔ جو پانی کسی نجاست کے پڑنے سے بدل جائے وہ نجس اور پلید ہوتا ہے، اور جو تبدیل نہ ہو وہ پاک ہوتا ہے۔

اور اس مسئلہ میں اس کی تیسری قسم بیان کرنا کہ جو "طاہر" ہو (اور مطہر نہ ہو) اس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے۔ اس کی بڑی دلیل یہی ہے کہ اس کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ اگر طاہر ہونے کی یہ قسم بھی شریعت میں ثابت ہوتی تو بالضرور یہ بات معلوم و معروف اور مفہوم ہوتی جو احادیث میں واضح طور سے آ جاتی، حالانکہ اس مسئلے کے بیان کی از حد ضرورت تھی۔ یہ کوئی عام سا آسان مسئلہ نہ تھا۔ کیونکہ باتیں دو ہی ہیں کہ پانی ہو تو انسان طہارت (وضو، غسل) کرے گا ورنہ اسے تیمم کرنا ہو گا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 137

محدث فتویٰ

تبصرے