سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(71) نفسیاتی پریشانی سے چھٹکارے کے لیے گنڈہ لٹکانا

  • 17678
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 924

سوال

(71) نفسیاتی پریشانی سے چھٹکارے کے لیے گنڈہ لٹکانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا میرے لیے جائز ہے کہ کوئی گنڈہ وغیرہ لٹکا لوں، کیونکہ مجھے نفسیاتی پریشانیاں درپیش ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تمیمے (گنڈے، حرام تعویذ) لٹکانا قطعا جائز نہیں ہے۔ کیونکہ ان کی ممانعت آئی ہے۔ البتہ قرآنی آیات سے یا مسنون دعاؤں سے دم کیا جائے، کثرت سے ذکر الٰہی کیا جائے، صالح اعمال اپنائے جائیں، شیطان کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کی جائے، گناہ اور گناہ پسند لوگوں سے کنارہ کشی کی جائے، تو اس طرح سے انسان کو راحت، اطمینان اور باسعادت زندگی نصیب ہوتی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 125

محدث فتویٰ

تبصرے