السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
محافل میلاد کا کیا حکم ہے، کیا ان میں شرکت کرنا جائز ہے؟ اور ان میں خرچ کرنا کیسا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس کا جواب مذکورہ بالا مسئلہ میں تفصیل سے آ گیا ہے۔ ان مجالس میں شریک ہونا اور ان میں خرچ کرنا بھی، ہم بتا چکے ہیں کہ بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ ان میں حاضر ہونا گمراہی ہے۔ ان میں خرچ کرنا یا خرچ میں حصہ ڈالنا بھی گمراہی اور غلط کام کی اشاعت ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب