سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(38) انسانون کے لیے سب سے پہلے کیا واجب ہے؟

  • 17645
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 696

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انسانون کے لیے سب سے پہلے کیا واجب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انسان پر سب سے پہلے وہی واجب ہے جس کی خالق نے سب سے پہلے دعوت دی ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سب بتلا دیا ہوا ہے۔ جناب معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو آپ نے یمن کی طرف روانہ فرمایا تو ان سے کہا: ’’تم اہل کتاب کی طرف جا رہے ہو، تو چاہئے کہ ان لوگوں کے لیے تمہاری سب سے پہلی دعوت یہ ہو کہ اللہ عزوجل کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں اور محمد، اللہ کے رسول ہیں۔‘‘( صحيح مسلم، كتاب الايمان، باب الدعاء الى الشهادتين و شرائع الاسلام، حديث 19۔ صحيح بخارى، كااب الزكاة، باب لا تؤخذ كرائم اموال الناس، حديث: 1458) چنانچہ بندوں پر سب سے پہلے یہی واجب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توحید اور محمد رسول اللہ کی رسالت کا اقرار کریں اور اس کی گواہی دیں اور ان دو چیزوں ہی سے کسی بندے میں اخلاص اور اتباع کا ثبوت مل سکتا ہے اور ہر ہر عبادت کی قبولیت کے لیے اس بنیاد کا پایا جانا لازمی اور ضروری شرط ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 67

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ