سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(31) قضاء و قدر پر ایمان

  • 17638
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 890

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قضاء و قدر پر ایمان کسی مسلمان کے ایمان میں اضافے میں کس طرح معاون ہو سکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قضاء و قدر پر ایمان ایک مسلمان کے لیے اس کے دینی و دنیاوی امور میں بہت بڑے معاون ہوتے ہیں کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت ہر قدرت سے فائق اور اس پر غالب ہے۔ اور اللہ تعالیٰ جب کسی چیز کا ارادہ فرما لیتا ہے تو اس کے ورسے کوئی چیز حائل نہیں ہو سکتی۔ اس ایمان و یقین کے بعد ایک مسلمان اپنے مقصد کے لیے لازمی اور ضروری اسباب اختیار کرتا ہے (اور پھر جو ہونا ہوتا ہے ہو جاتا ہے) اور ہمیں اپنی تاریخ میں بے شمار ایسے واقعات ملتے ہیں کہ مسلمانوں کو مناسب گنتی اور معیاری قوت کے بغیر ہی کم تعداد اور معمولی صلاحیت کے ساتھ بڑی بڑی فتوحات حاصل ہوئیں اور یہ سب اللہ رب العٰلمین کے وعدوں پر یقین اور قضاء و قدر پر ایمان کا نتیجہ تھا اور یہ کہ تمام امور اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 62

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ