سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(28) دجال کون ہے؟

  • 17635
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 804

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا دجال بنی آدم ہی کا ایک فرد ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں، دجال بنی بشر میں سے ہے۔ اگرچہ کچھ علماء نے اسے شیطان کہا ہے۔ اور بعض نے کہا ہے کہ اس کا باپ انسان اور ماں کوئی جننی ہے۔ مگر یہ اقوال صحیح نہیں ہیں۔ ظاہر یہی ہے کہ وہ ایک آدم زاد ہے، کھانے پینے وغیرہ کا محتاج ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسی طرح قتل ہو گا جیسے کوئی عام آدمی قتل ہوتا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 60

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ