سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(23) دجال کا ظہور

  • 17630
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-30
  • مشاہدات : 901

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دجال کب ظاہر ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دجال کا نکلنا قیامت کی علامات میں سے ہے مگر اس کے ظہور کا کوئی وقت متعین نہیں ہے۔ جیسے کہ قیامت کا آنا اللہ کے علم میں ہے، کوئی نہیں جانتا کہ یہ کب آئے گی تو اسی طرح اس کی علامات ہیں۔ ہمیں تبھی پتا چلتا ہے جب یہ آ جاتی ہیں۔ اسی طرح دجال کی آمد کا بھی ہمیں کوئی علم نہیں کہ یہ کب آئے گا، البتہ یہ ضرور جانتے ہیں کہ قرب قیامت کی یہ بہت بڑی علامت ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 54

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ