سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(17) جنتی عورت کا جنت میں خاوند؟

  • 17624
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1269

سوال

(17) جنتی عورت کا جنت میں خاوند؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مردوں کے لیے جنت میں حوروں کا ذکر آیا ہے، تو عورتوں کے لیے کیا ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کے بارے میں فرمایا ہے:

﴿وَلَكُم فيها ما تَشتَهى أَنفُسُكُم وَلَكُم فيها ما تَدَّعونَ ﴿٣١ نُزُلًا مِن غَفورٍ رَحيمٍ ﴿٣٢﴾... سورة حم السجدة

’’اور تمہارے لیے اس جنت میں وہ کچھ ہے جو تمہارا جی چاہے گا اور وہ کچھ ہو گا جو تم مانگو گے، مہمانی ہو گی بخشنے والے مہربان کی طرف سے۔‘‘

اور فرمایا:

﴿ وَفيها ما تَشتَهيهِ الأَنفُسُ وَتَلَذُّ الأَعيُنُ وَأَنتُم فيها خـٰلِدونَ ﴿٧١﴾... سورة الزخرف

’’اور اس میں وہ کچھ ہے جو جی چاہیں گے اور آنکھوں کو لذت ملے اور تم ان میں ہمیشہ رہو گے۔‘‘

اور معلوم و معروف ہے کہ زواج (نکاح اور شادی) انسان کی سبس ے بڑی طبعی خواہش ہوتی ہے اور یہ جنت میں اہل جنت کو حاصل ہو گی وہ مرد ہوئے یا عورتیں۔ عورت کو جنت میں وہی شوہر ملے گا جو اس کا اس دنیا میں تھا۔ جیسے کہ اللہ نے فرمایا ہے:

﴿رَبَّنا وَأَدخِلهُم جَنّـٰتِ عَدنٍ الَّتى وَعَدتَهُم وَمَن صَلَحَ مِن ءابائِهِم وَأَزو‌ٰجِهِم وَذُرِّيّـٰتِهِم إِنَّكَ أَنتَ العَزيزُ الحَكيمُ ﴿٨﴾... سورة المؤمن

’’فرشتے دعائیں کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب! اور داخل کر ان کو ہمیشہ کے باغوں میں جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور جو کوئی نیک ہو ان کے باپوں میں اور عورتوں میں اور اولاد میں، بیشک تو زبردست ہے حکمت والا ہے۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 50

محدث فتویٰ

تبصرے