السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی کسی جگہ پر ملازمت کرتا ہے دو تین ہفتے یا ایک مہینہ کے بعد اپنے گھر جاتا ہے جو کافی دور ہے تو وہ ملازمت والی جگہ پر قصر کرے یا اپنے گھر؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسا آدمی نہ تو گھر قصر کر سکتا ہے اور نہ ہی ملازمت والی جگہ پر قصر کر سکتا ہے گھر تو اس لیے قصر نہیں کر سکتا کہ وہاں وہ مقیم ہے مسافر نہیں اور ملازمت والی جگہ اس لیے قصر نہیں کر سکتا کہ وہاں اس نے ارادہ بنا کر چار دن سے زیادہ رہنا ہے ہاں ایسا آدمی جائے ملازمت اور گھر کے درمیان راستے میں قصر کر سکتا ہے بشرطیکہ یہ مسافت ۲۳ کلومیٹر یا اس سے زائد ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب