سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(01) کیا توحید ہی ایمان ہے؟

  • 17608
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1245

سوال

(01) کیا توحید ہی ایمان ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا توحید ہی ایمان ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(ہاں، توحید ایمان کی بنیاد اور اساس ہے) اور توحید سے مراد یہ ہے کہ اللہ عزوجل کے ایک اکیلے (لاشریک) ہونے کا عقیدہ رکھا جائے، ان تمام امور کے ساتھ جو اللہ کے لیے خاص اور واجب ہیں۔

نیز "ایمان" سے مراد تصدیق ہے یعنی انسان اللہ عزوجل کے قانون شریعت کو اپنے قول و عمل اور کردار سے قبول کرتے ہوئے اس پر ہر طرح سے اپنی رضا و تسلیم کا اظہار کرے۔

ایمان و توحید میں عموم و خصوص کی نسبت ہے۔ یعنی ہر موحد مومن ہوتا ہے مگر ضروری نہیں کہ ہر مومن موحد بھی ہو۔ بعض اوقات توحید کے مفہوم میں ایمان کی نسبت خاص ہوتی ہے اور ایمان میں عام، اور کبھی ایمان کے مفہوم میں خاص ہوتی ہے اور توحید میں عام۔ واللہ اعلم (محمد بن صالح العثیمین)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 29

محدث فتویٰ

تبصرے