سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(275) حروف تہجی کے اعتبار سے اصحاب کی مرویات

  • 17601
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1311

سوال

(275) حروف تہجی کے اعتبار سے اصحاب کی مرویات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا آں محترم کی نظر میں کوئی ایسی کتاب ہے ،جس میں حروف تہجی کے اعتبار سے اصحاب کی مرویات صحیحہ بتفصیل ابواب لکھی گئی ہوں؟مثلا:ابوہریرہ سے جتنی روایتیں ہیں بتفصیل ابواب لکھی گئی ہوں،ابن عمر ابن عباس وغیر ہما،اور وہ تمام اصحاب کرام جن کے ناموں یا کنیتوں کی ابتدا الف سے ہوتی ہو،ہر ایک کی علیحدہ علیحدہ روایتیں بترتیب ابواب فقہی مرقوم ہوں۔اسی طرح وہ تمام اصحاب کرام جن کے ناموں یا کنیتوں کی ابتدا"با"سے ہو۔پھر وہ جن کی ابتدا "تا"سے  فقس البواقى

اگر جناب کی نظر میں کوئی ایسی کتاب ہو،تو اس کے نام اور اس کے مقام سےمطلع فرمائیں۔کیا پٹنہ خدا بخش لائبریری میں ایسی کتاب موجود ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی کتاب جس میں احادیث نبویہ ،صحابہ کرام کے اسماء میں حروف تہجی،یا ان کے تقدم فی الاسلام ،یا شرف نسب کا لحاظ رکھتے ہوئے ترتیب اور جمع کی جائیں اس کو باصطلاح محدثین مسند کہتے ہیں، کہ اس میں احادیث ابواب فقہیہ کی ترتیب پر نہیں جمع کی جاتیں ،اس لئے وہ مبوب نہیں ہوتی ہیں۔ایسی مسند جو مصنف بھی ہو،میرے ناقص علم میں دو ہیں:

آخرالذکر کا ایک قلمی نسخہ جرمنی کے مشہور عالم کتب خانہ میں موجود ہے (مقدمہ تحفۃ الاحوذی ص:164) ہوسکتا ہے ان کے علاوہ اور مسانید بھی مصنف علی الابواب الفقہیہ ہوں لیکن مجھ کو ان کا علم نہیں ۔کتب خانہ خدابخش خاں کی فہرست میری نظر کے سامنے نہیں ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب  جامع الاشتات والمتفرقات

صفحہ نمبر 524

محدث فتویٰ

تبصرے