السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
فی زمانہ جس طرح کی رسم پیری ومریدین ملک بنگال میں مروج ہے حتی کہ ایک ہی اہل حدیث بستی میں متعدد پیر صاحبان کی متعدد جماعتیں مرید ہیں جن کی جمعہ وجماعت وعیدین الگ الگ ہوتی ہیں اس طر کے تمام پیر صاحبان ازروئے شرع امیر المومنین ہوسکتے ہیں یانہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امیر المومنین اورامام کامنصب مسلمانوں کی کافروں سے حفاظت کرنا اسلامی احکام کے بزور تعمیل کرانا حدود الہیہ کوجاری کرنا مظلوموں کی دادرسی کرنامسلمانوں کو منظم ومتحد رکھنا وغیرہ ہے۔اور یہ معلوم ہے کہ ہندوستان کےیہ بیر خواہ بدعتی ہونیا اہل حدیث اورہندوستانی مدعیان امامت صدقہ خوری کے علاوہ ارکچھ نہیں کرسکتے اس لیے یہ لوگ ایمر لامومنین اورامامشرع شریف کی رو سے ہرگز نہیں ہوسکتے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب