سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(224) مرحوم مولانا سید احمدصاحب بریلوی کو زمانہ موجود کا امیر جاننا کیسا ہے؟

  • 17550
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 764

سوال

(224) مرحوم مولانا سید احمدصاحب بریلوی کو زمانہ موجود کا امیر جاننا کیسا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مرحوم مولاناسید احمدصاحب بریلوی کوزمانہ موجود کاامیر جاننا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جناب سیداحمد صاحب بریلوی ﷫ کوموجودہ زمانہ کےمسلمانوں کاامیر اورامام سمجھنا جہالت اورحماقت ہے جس طرح خلفاء راشدین ابوبکر وعمرعثمان اورعلی ﷢ موجودہ دور کے امیر وامام نہیں ہوسکتے اس طرح سید احمد صاحب اس دور کےامیر وامام نہیں ہوسکتے ۔ہر امیر وامام کی امارت وامامت اس کی زندگی تک مفید اورقائم رہ سکتی ہےاس کے انتقال کےبعد زندہ رہنے والے مسلمانوں کےحق میں اس کی امارت عملا ختم ہوجاتی ہے ۔مرنےکےبعد مرنے والوں کوزندوں کاامیر وامام سمجھناکہ اس یک امات وسیاست مفید ہوگی خبط وحماقت ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب الإمارة

صفحہ نمبر 430

محدث فتویٰ

تبصرے