سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(216) گائے کے بچے کا ذبیحہ جو شکل و صورت میں گائے جیسا نہ ہو

  • 17542
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 607

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک گائے کے بچہ پیدا ہواجوشکل وصورت میں گائے کی طرح ہے محض دم کتے جیسی ہے اورکھاتا ہے گھاس ۔کیا اس بچہ کو ذبح کرکےکھانا جائز ہے


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بلاشبہ گائے کا ایسا بچہ حلال ہے اور کا کھانا جائز ہے جب یہ بچہ گوشت کے بجائے گھاس کھلتا ہے اور شکل وصورت بھی گائے جیسی رکھتا ہے کی طرح بولتا بھی نہیں اور  اور نہ اس کی طرح زباں سے سے پانی پیتا ہے تومحض دم کتے جیسی ہونے کی وجہ سے نہ حرام یامکروہ ہوسکتا ہےے یہ اورنہ مشکوک۔گائے شرعا حلال اور طیب ہے تواس نسل بھی حلال طیب ہوگی۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔كتاب الأضاحى والذبائح

صفحہ نمبر 417

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ