سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(211) غیراللہ کے نام پر خریدا بکرا تائب ہونے کے بعد اللہ کے نام پر ذبح کرنا

  • 17537
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 657

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نےایک بکرا خرید لیا اوراس کوغیراللہ کےنام پر مشہور کردیا ایک دومہینہ اس کی پرورش کرتا رہا بعدازاں کسی عالم ربانی کی صحبت سےاس کوخدا وند کریم نےہدایت دیدی اوراپنے عقیدہ شرکیہ سے تائب ہوگیا ہے کہ میں یہ بکر اللہ دوں گا۔کیا یہ بکرا عندالشرع اب حلال ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر یہ شخص اپنے شرکیہ عقیدہ سےتائب ہوگیا ہےاورتقرب لغیراللہ کاقصد وار وہ دل سے دور کردیا ہے اوراب محض اللہ کےتقرب کی نیت ہےاوراسی نیت سےبکرے کوذبح بھی کرے تواس کاکھاناشرعا حلال ہوگا۔پہلی نیت کالعدم اورلغو ہوجائے گی اوریہ ذبیحہ بلاشبہ حلال ہوگا۔ایسے جانور کی حلت وحرمت میں اعتبار اورلحاظ نیت کا ہے۔نیت بدل جانے حکم بھی بدل جائےگا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔كتاب الأضاحى والذبائح

صفحہ نمبر 409

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ