سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(206) قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ

  • 17532
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 743

سوال

(206) قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قربانی کےجانور میں عقیقہ کاحصہ بھی ملایا جاسکتاہےیانہیں؟مثلا چھ حصے قربانی کےاورایک حصہ عقیقہ کا دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قربانی کےجانو رمیں عقیقہ کوشامل کرنانہ آں حضرت ﷺسےثابت ہےاورنہ یہ صحابہ کرام ﷢ سےعقیقہ کےلئے پورا ایک جانور ہوناچاہیے۔خواہ چھوٹا جانور (بکر بھیز یادنبہ وغیرہ)ہویابڑا جانور۔

بڑےجانور میں قربانی کےساتھ عقیقہ کوشریک کرنامحض قیاسی چیز ہے۔اس بارے میں مزید تفصیل کےلئے علامہ ابن القیم کی کتاب تحۃ المودودباحکام المولود کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

 

جلد نمبر 2۔كتاب الأضاحى والذبائح

صفحہ نمبر 406

محدث فتویٰ

تبصرے