السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید کی بیوی مزاحیہ طوریا تفریح طبع کےطور پر کبھی کبھی اپنے شوہر زید کوبھائی یابھیاکہہ دیا کرتی ہے اورشوہر بھی بیوی کوبھائی کہ دیا کرتا ہے توکیا اس کے کہنے سے علاقہ زوجیت میں کچھ خلل واقع ہوتا ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زید کے اپنی بیوی کومزاحا اوربطور تفریح بھائی یابہن اوبیوی کےاپنے میاں کوبھائی یابھیا کہہ دینے سےعلاقہ زوجیت میں خلل نہیں واقع ہوتا لیکن اس طرح مکروہ اور ممنوع ہےاس لیے ایسے کلمہ سےپرہیز کرناچاہیے۔عن ابى تميمة الجمحى أن رجلا قال لامراته :ياأخيه فقال رسول اللهﷺ:اختك هى ؟فكره ذلك ونهى عنه(ابوداود)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب