سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(125) بغیر حلالہ کے دوبارہ نکاح کرنا

  • 17451
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1025

سوال

(125) بغیر حلالہ کے دوبارہ نکاح کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید نےاپنی بیوی کودوطلاق دے کر رجعت کرلی اس کےبعد عورت سے مہرواپس لےکر اس کوخلع دے دیا ۔اب زید کانکاح اس عورت سےبغیر حلالہ شرعی کےدرست ہوگایا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مذکورہ میں زید بغیر حلالہ کےاپنی شرعی کےاپنی مختلعہ سےنکاح کرسکتا ہے خواہ دونوں رجعی طلاق ایک طہر میں دی ہویا دوطہر میں۔کیوں کہ خلع طلاق نہیں بلکہ فسخ ہےاس لیے عورت کےخلع لینے سےبینونۃ غلیظہ جس میں حلالہ شرعی کی ضرورت ہوتی ہےواقع نہیں ہوگی۔وقدبسط الكلام فى المسئلة النواب القنوجى البوفانى فى دليل الطالب ص:475وفى الروضة الندية87/6واستوفى الكلام العلامة الشوكانى فى شرح المنتقى فارجع الى هذه الكتب

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب الطلاق

صفحہ نمبر 270

محدث فتویٰ

تبصرے