سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(89) بيوی کی بھانجی سے نکاح کروانا

  • 17415
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 664

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نےایک عورت سےنکاح کیااوردخول بھی کرچکا ہےاسی عورت کی حقیقی بہن کی ایک لڑکی ہےجودوسرے شوہر سے ہے اگر شخص مذکو ہ اس لڑکی سےنکاح کرناچاہے تو اس کےلئے حلال ہےیاحرام؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت اوراس کی بھانجی دونوں کو ایک ساتھ نکاح میں نہیں رکھ سکتا آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں:لایجمع بین المراة وخالتھا ہاں خالہ کےمرجانےیاسا کوطلاق دیدینے کے بعد اس  کی بھانجی سےنکاح کرسکتا ہے یاپہلے بھانجی سےنکاح کیا ہو تواس کےمرجانےیا اس کو طلاق دیدینے کےبعد خالہ اس کی بھانجی سےنکاح کرسکتا ہےیاپہلے بھانجی سےنکاح کیا ہو تو اس کےمرجانےیا اس کوطلاق دیدینے کےبعد اس کی خالہ سےنکاح کرسکتا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب النکاح

صفحہ نمبر 210

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ