السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شاکرہ اور عابدہ دوبہنیں ہیں ۔اخیافی یاسوتیلی اوردونوں کی شادیاں ہوگئی ہیں ۔شاکرہ سےایک لڑکی ہےاورعابدہ کاانتقال ہوگیا ۔اب عابدہ کاشوہر شاکرہ کی لڑکی سےنکاح کرناچاہتا ہے توکیادرست ہوسکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں عابدہ کاشوہر عابدہ کےمرجانےکےبعد عابدہ کی بھانجی یعنی اس کی بہن شاکرہ کی لڑکی سےنکاح کرسکتا ہے۔خالہ وبھانجی دونوں کوبیک وقت جمع کرناممنوع ہے۔یکے بعد دیگرے یعنی:ایک کےمرجانےیاطلاق دے کرنکاح سےعلیحد کردینے کےبعددوسری سےنکاح کرنابالاتفاق جائز ہے آں حضرت ﷺ فرماتے ہیں لایجمع بین المراة وخالتها (بخاری
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب