سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(85) بیوہ اور اس کی لڑکی کا نکاح

  • 17411
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 682

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہندہ بیوہ ہےاوراس کی ایک لڑکی ہے۔زید رنڈوہ ہےاور اس کاایک لڑکا ہے۔اب زید ہندہ سے اور اپنے لڑکےکاہند کی لڑکی سےنکاح کرناچاہتا ہےکیادونوں جائز ہوں گے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بلاشبہ دونوں کانکاح جائز ہوں گے ۔یہاں حرمت مصاہرت متحقق ہے نہ حرمت نسب اور نہ حرمت رضاعت جیسے زید اورہندہ اجنبی ہیں اس طر ح ہندہ کی  لڑکی اورزید کالرکا آپس میں اجنبی ہیں۔وامابنت زوجه أبيه اوابنه فحلال(درمختار)قال الخيراالرملى: ولاتحرم بنت زوج الام والاأمه والاأم زوجه الاب ولابنتها(درالمختار383/2)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب النکاح

صفحہ نمبر 209

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ