سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(78) سوتیلے بھائی یا نانا ، نانی ولی ہو سکتے ہیں؟

  • 17404
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 931

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خالدہ کے ولی  نکاح اس کےسوتیلے بھائی ہوں گے یا نانا ،نانی جن کےیہاں خالدہ کی پرورش ہورہی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سورت مسؤلہ میں اس لڑکی کےجائز اورشرعی ولی اس کےیہ سوتیلے بھائی ہی  ہیں۔حق ولایت میں عندالجمہور عصوبت کا اورعصبات کی ترتیب میں الاقرب فالاقرب کالحاظ ہوتا ہے اور اس لڑکی کاموجودہ حالت میں عصبہ اقرب سوتیلا بھائی ہی ہے۔ہاں لڑکی کےبالغ ہونے تک اس کی برورش وتربیت کاحق شرعا اس کی نانی ہی کو ہے۔

فان لم تکن أم فام الأم أولى من أم الأب وإن بعدت لأن هده الولاية تسفاد من قبل الامومنات(هدايه 414/2)

والأم والجدة أحق بالجارية حتي تحيض(هدايه415/2)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب النکاح

صفحہ نمبر 203

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ