سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(77) بلوغت سے پہلے کے نکاح میں خلع

  • 17403
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 964

سوال

(77) بلوغت سے پہلے کے نکاح میں خلع

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید ا ور ہندہ کی شادی نابالغی میں ان کے ولیوں نےکردی اورقبل خلوت صحیحہ ہندہ نےخلع کرلیا ۔پھر کچھ دنوں کےبعد زید اورہندہ راضی ہوگئے سوال یہ ہے کہ رجعت کافی ہوگی یانکاح جدید کی ضرورت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رجعت کافی نہیں ہوگی یعنی :بغیر نکاح جدید کےہندہ زید کے لئے حلال نہیں ہوگی خلع طلاق ہویا فسخ بہرحال موجب بیونونہ ہے اوریہاں  تو فرقت قبل خلوت صحیح ہوئی ہےجس میں عدت ہوئی ہی نہیں ۔پس یہاں رجعت کاتصور وہم بھی نہیں کیاجاسکتا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب النکاح

صفحہ نمبر 202

محدث فتویٰ

تبصرے