سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(63) عورت کے مر جانے کے بعد حق مہر کس کو دیا جائے؟

  • 17389
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 937

سوال

(63) عورت کے مر جانے کے بعد حق مہر کس کو دیا جائے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کےمرجانےپر خاوند مہر کس کواداکرے؟یعنی:اس مہر کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کامہراس کی ملکیت ہے۔جب تک شوہر ادانہ کردے یا عورت برضا ورغبت معاف نہ کردے شوہر بری نہیں ہوسکتاپس اگر شوہر نےدین مہر عورت کی زندگی میں اس کےحوالہ نہیں کیایہاں تک کہ وہ مرگئی۔یہ مہر عورت کاترکہ ہوگا اورجس طرح اس کا اورترکہ بعدتقدیم ماتقدم علی الارث ورفع موانعہ اس کےوارثین(شوہر وغیرہ) پر تقسیم ہوگا اسی طرح اس کےجمع ورثہ پر تقسیم کردا جائے گا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب النکاح

صفحہ نمبر 184

محدث فتویٰ

تبصرے