السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قنوت ہاتھ اٹھا کر پڑھیں یا بغیر ہاتھ اٹھے بھی پڑھ سکتے ہیں وتر میں رکوع کے بعد قنوت ہاتھ اٹھا کر صحابی سے ثابت ہے مگر رکوع سے پہلے پڑھیں تو ہاتھ اٹھا کر پڑھیں یا بغیر ہاتھ اٹھائے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قنوت وتر ہاتھ اٹھا کر اور ہاتھ اٹھائے بغیر دونوں طرح درست ہے رکوع سے پہلے اور بعد دونوں طریق سے صحیح ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب