سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(18) کوئی شخص پورا عشر ادا نہ کرے تو اس کے یہاں سے کھانا پینا

  • 17344
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 753

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زمین کی پیدوار کااگر کوئی شخص پورارپورا عشر نہ نکالے  توکیا ایسے شخص کےیہاں کھانا پینا درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پیداوار سے پورا عشرنہ نکالنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہےکہ پیداوراکا مالک سرکاری مال گذاری اوربگان کوعشر یانصف عشر سےکم نکالے جانےکے لئے عذر سمجھ۔ گوشرعا یہ عذر غلط اور غیر مسموح ہےکہ ایساماؤل سرے سےعشر نہ ادا کرنے والے کےحکم میں نہیں ہے۔ایسے عذر کرنے والوں کواحسن طریقہ پر سمجھا کر ان کی غلطی ان پر واضح کرنی چاہئے اورجوسرے سےعشر ہی نہ ادا کریں اورنہ تلقین کا ان پر کچھ اثر ہو ان کے یہاںاکل وشرب سے اجتناب ضروری ہےکہ ان کامال غیر طیب ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب الزکاۃ

صفحہ نمبر 58

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ