السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مانعین عشرزکوۃ ہیں یا نہیں؟یعنی جس طرح منکرین زکوۃ کافرہوتےہیں منکرین عشر کافر ہوتے ہیں یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زکوۃ کی فرضیت کامنکر اورعشر کی فرضیت دونوں یکساں ہیں۔کیونکہ فریضہ قرآنی کےمنکر ہیں ہاں ہندوستان میں حنفیہ بعض اراضی میں عشر کی فرضیت کےقائل نہیں ہیں۔گو ان کامذہب صحیح نہیں ہے لیکن ان کو اوران کے ہم خیال لوگوں کواس مسلک کی وجہ منکرین عشر نہیں کہاجاسکتا کہہ وہ ماؤل ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب