سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(301) خود کشی کرنے والے کی نمازِ جنازہ

  • 17323
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 795

سوال

(301) خود کشی کرنے والے کی نمازِ جنازہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کوئی خود کشی کرلے یعنی :اپنے گلے میں رسی لگا کرمرجائے تواس کا جنازہ پڑھاجائے یا نہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خودکشی کرنےوالے کی تجہیزو تکفین وتدفین اسلامی طریقہ پرکرنی چاہیے اوراس پرنماز جنازہ بھی پڑھنی چاہیے۔ ہاں متدین اورصالح بزر‎گ علماء کواگریہ امید ہوکہ ان کےجنازہ نہ پڑھنے سےدوسروں کوتنبیہ ہوگی تو وہ نہ پڑھیں ، عام مسلمانوں سےکہہ دیں کہ جنازہ پڑھ کراس کودفن کردیں ۔آنحضرت ﷺ ایک خود کشی کرنے والے پرخود نماز جنازہ نہیں ادا فرمائی باقی صحابہ نےادا کرلی تھی ۔ (نسائی وغیرہ ) معلوم ہوا کہ اہل فضل  وصلحاء اورعلماء اتقیاء زجر ااور تنبیہا نماز جنازہ ترک کرسکتےہیں ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1۔کتاب الجنائز

صفحہ نمبر 461

محدث فتویٰ

تبصرے