السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
دفن کرکےمیت کےگھر واپس آکر سب لوگوں کاہاتھ اٹھا کرسورہ فاتحہ پڑھ کریابغیر اس کےپڑھے ہوئے دعا کرناجائز ہےیانہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تعزیت اورتسلی کا یہ طریقہ آنحضرت ﷺ یاصحابہ سےثابت نہیں ،دعاکایہ دستور محض رسمی اورغیرشرعی طریقہ ہے۔
٭ مردہ کوثواب پہنجانے کےلیے بغیر کسی دن اورمہینہ کی تعین کےدعوت کرنےبلاشبہ جائز ہے۔ لیکن یہ دعوت نفلی صدقہ ہے۔ اس لیے اس میں وہی لوگ شریط ہوسکتےہیں جوصدقات وخیرات کامصرف اوراس کےمستحق ہوں ، مدرسہ کےاساتذہ اگرغریب ، یعنی : غنی نہ ہوں ، توایصال ثواب کی دعوت میں شریک ہوسکتی ہیں ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب