السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
(۱) وتر میں دعا مانگنے کا ثبوت رسول اللہﷺ سے ہے؟(۲) وتر میں ہاتھ اٹھانے کا ثبوت رسول اللہﷺ سے ہے ؟(۳) وتر میں دعا قبل از رکوع مانگنی چاہیے یا بعد از رکوع؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
(۱) ہاں ! ابوداود ، نسائی اور ابن ماجہ میں رسول اللہﷺکے وتروں میں قنوت کرنے کا ثبوت ملتا ہے۔(۲) وتروں کی دعائے قنوت میں رسول اللہﷺ کا ہاتھ اٹھانا مجھے کہیں نہیں ملا۔(۳) وتروں میں دعائے قنوت قبل از رکوع اور بعد از رکوع دونوں طرح درست ہے قبل والی حدیث تو نسائی اور ابن ماجہ میں ہے اور بعد والی مستدرک حاکم میں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب