سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(296) میت کے دفن کر دینے کے بعد حفاظ کا سرہانے اور پائیتیں قبر پر انگلی رکھ کر قرآن پڑھنا؟

  • 17318
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1042

سوال

(296) میت کے دفن کر دینے کے بعد حفاظ کا سرہانے اور پائیتیں قبر پر انگلی رکھ کر قرآن پڑھنا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میت کےدفن کردینے کےبعد حفاظ کاسرہانے اورپائیتیں قبرپرانگلی رکھ کرقرآن پڑھنا جائز ہےیا نہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک ضعیف روایت میں آیا ہےکہ آنحضرتﷺ نےدفن کرنے کےبعد سرہانے سورہ بقرہ کی ابتدائی آیتیں اورپائتیں ’’آمن الرسول ،،سے آخرتک کی آیتیں پڑھنے کی ہدایت فرمائی ہے( رواه البيهقى فى شعب الإيمان عن عبدالله بن عمرو قال:الصحيح أنه موقوف) اس روایت میں قبر پرانگلی رکھنے کا ذکر نہیں ہے۔اس لیے انگلی رکھ کر کچھ پڑھنا غیرشرعی طریقہ  ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1۔کتاب الجنائز

صفحہ نمبر 459

محدث فتویٰ

تبصرے