سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(272)عیدین کی نماز کے بعد معانقہ و بغل گیر ہونا جائز ہے یا نہیں ؟

  • 17294
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 698

سوال

(272)عیدین کی نماز کے بعد معانقہ و بغل گیر ہونا جائز ہے یا نہیں ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عیدین کی نماز کےبعد معانقہ وبغل گیر ہوناجائز ہےیا نہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عیدین کی نماز کےبعد مانقہ کرنااوربغل گیرہونا، نہ آنحضرت ﷺ سےثابت ہے،نہ صحابہ کرام سے ، نہ تابعین سے، غرض یہ کہ یہ چیز قرون ثلاثہ سےمشہوردلہابالخیر میں نہیں ہے۔اورچاروں اماموں سےبھی یہ فعل ثابت نہیں ہےاس لیے بدعت ہے۔آنحضرت ﷺ فرماتےہیں :’’ من أحديث فى أمرنا ماليس منه فهورد،، پس اس فعل کےناجائز وبدعت ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 427

محدث فتویٰ

تبصرے