سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(237)صبح کی نماز میں دعا قنوت میں قرآنی دعاؤں کومثلا’’ ربنا آتنا ،، وغیرہ پڑھنا جائز ہےیاناجائز ؟

  • 17260
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 997

سوال

(237)صبح کی نماز میں دعا قنوت میں قرآنی دعاؤں کومثلا’’ ربنا آتنا ،، وغیرہ پڑھنا جائز ہےیاناجائز ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صبح کی نماز میں دعا قنوت میں قرآنی دعاؤں کومثلا’’ربنا آتنا ،، وغیرہ پڑھنا جائز ہےیاناجائز ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فجر کی نماز میں قنوت پربلا ناغہ مداومت نہیں کرنی چاہیے ۔ اللھم اھدنا فیمن ھدیت الخ کےساتھ یا اس کےبغیر یہ دعا بھی پڑھنا مناسب ہے’’ اللهم اغفرللمؤمنين والمؤمنات ولمسلمين والمسلمات ، وألف بين قلوبهم ، وأصلح ذات بينهم ، وانصرهم على عدوك وعدوهم ، اللهم العن كفرة اهل الكتاب  الذين يكذبون رسلك ويقاتلون أولياءك، اللهم خالف بين كلمتهم وزلزل أقدامهم ، وانزل بهم باسك الذى لايردعن القوم المجرمين ،،

قنوت میں قرآنی دعا بھی پڑھی جاسکتی ہےکہ حنیفہ قنوت وتر میں مصحف ابی کےمطابق سورۃ الحفد وسورۃ الخلع پڑھنے کےمدعی وقائل ہیں ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 361

محدث فتویٰ

تبصرے