السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تین رکعت وتر میں درمیانی قعدہ نہ کرنے کی دلیل بیان فرمائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مستدرک حاکم میں حدیث ہے کہ رسول اللہﷺ تین وتر پڑھتے نہ بیٹھتے مگر ان کے آخر میں پھر صحیح مسلم وغیرہ میں ہے رسول اللہﷺ پانچ وتر پڑھتے نہ بیٹھتے مگر ان کے آخر میں۔(مسلم صلاۃ المسافرین باب صلاۃ اللیل وعدد رکعات النبیﷺ فی اللیل) تو جب پانچ وتر درمیانے قعدہ کے بغیر درست ہیں تو تین وتر درمیانے قعدہ کے بغیر بطریق اولیٰ درست ٹھہرے ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب