سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(233)وتر کےبعد دوررکعت نفل بیٹھ کرپڑھنا افضل ہےیاکھڑے ہو کر ؟

  • 17255
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 874

سوال

(233)وتر کےبعد دوررکعت نفل بیٹھ کرپڑھنا افضل ہےیاکھڑے ہو کر ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وتر کےبعد دوررکعت نفل بیٹھ کرپڑھنا افضل ہےیاکھڑے ہوکر ؟اورآنحضرتﷺ  عشاء کےبعد وتر پڑھ لیا کرتےتھے یابوقت تہجد پڑھتے تھے ۔    (محمدنورمکرانی ،بھوپال،جہانگیرآباد )۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آنحضرت ﷺ کبھی کبھی وتر کےبعد دوررکعت نفل بیٹھ کرپڑھ لیا کرتے تھے،لیکن اس نفل کاکبھی کھڑے ہوکر پڑھنا ثابت نہیں ہے، اس لیے بیٹھ کرہی ست ہےاورکھڑے ہوکرپڑہنا خلاف سنت اورغیر مشروع ہے،اورظاہر ہےکہ فضیلت اتباع سنت میں ہے۔آنحضرت ﷺرات کی نفلیں (تہجد) کبھی بعد عشااول رات میں ادافرمالیتے اورکبھی بیچ اورکبھی آخر رات میں البتہ اخیر عمر میں رات کےپچھلے حصہ میں ادافرماتے رہے اور وتر ہمیشہ تہجد کےبعد ادا فرماتے تھے ۔الا لعذر . (محدث دہلی ج:9ش:4رجب 1360ھ؍اگست 1941ء)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 343

محدث فتویٰ

تبصرے