السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پگڑی باندھ کرنماز پڑھنی افضل ہےیا بغیر پگڑی باندھے ہوئے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جس مقام میں عام طور پرلوگوں میں دستار (پگڑی ) باندھنے کی عادت ہواور لوگ پگڑی کواچھی اورمحترم سمجھتے ہوں بغیر پگڑی کےنماز پڑھنی اولیٰ ہے ۔ یعنی : پگڑی باندھناکرپڑھنی افضل ہے۔ اورجہاں اس کا رواج وعادت نہ ہواورنہ لوگ اس کوکوئی محترم اوراچھی چیز شمار کرتے ہوں یعنی ان کےنزدیک اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے،وہاں بغیر پگڑی کےنماز پڑھنے میں بھی کراہت اورمضائقہ نہیں ہے۔ (محدث ج : 9ش : 5 شعبان 1360؍ ستمبر 1941)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب