سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(196)بیماری کی بنا پر نمازوں کی قضاء

  • 17218
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 944

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عمر کی بیوی کی بیماری جب بہت بڑھ گئی کھانسی منٹ منٹ پرآتی تھی پیاس بھی دم بدم لگا کرتی تھی تونمازوں کی اشاروں سےبھی پڑھنے سےمجبور تھی ،اس کی نمازیں چھوٹ گئی  ہیں ازروئے شریعت اس کےلیے کیا کفارہ عائد ہوتاہے ؟ (محمد ظہورالاسلام خان بستی ) 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

متوفیہ کےاولیاء کوچاہیے کہ اس کی چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضاء پڑھ دیں ۔یعنی : جس طرح میت کےچھوٹے ہوئے روزوں کی قضا اس کےاولیاء رکھتےہیں ۔اسی طرح اس کےتمام فوت شدہ نمازوں کی قضاپڑھیں ۔ یاہر نماز کےبدلے ایک محتاج کوکھانا کھلادیں ۔ اس طرح دن اوررات کی پانچ نمازوں کےبدلے پانچ مسکین کوکھانا کھلانا ہوگا۔ یاکھانا کھلانے کےبجائے ہرنماز کےبدلے انگریزی سیر کےحساب سےگیارہ چھتانک خیرات کردیں ۔

كتبه عبيدالله المباركفورى الرحمانى المدرس بمدرسة دارالحديث الرحمانيه بدهلى

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 315

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ