السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز میں اشہد ان لا الہ الا اللہ کےموقع پرانگشت سبابہ کاصرف اوپر کی جانب ایک بار اٹھانا ثابت ہے یاکہ اس کو دوتین بار حرکت دینا جیسا کہ اکثر حنفی مولویوں کو میں نےدیکھا ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عندالحنفیہ تشہد میں کلمہ کی انگلی کےاٹھانے کےصورت یہ ہےکہ : جب نمازی قعدہ اولیٰ یااخیرہ میں بیٹھے تو بائیں ہاتھ کی طرح دائیں ہاتھ کوبھی ران پرگھٹنے کےقریب پھیلا کررکھے ۔پھر جب التحیات میں ’’ اشہد ان لاالہ الا اللہ ،، کے قریب پہنچے تودائیں ہاتھ کی دوانگلیوں خنصراور بنصر کوموڑے اوربیچ کی انگلی وسطی اورانگوٹھے کوملا کر حلقہ بنالے اور’’ لاالہ ،، پرپہنچ کرکلمہ انگلی سبابہ کواوپر کی طرف اٹھائے اور’’ الا اللہ ،، پرپہنچ کر گرادے یعنی : ران پر رکھ دے ، پھر دوبارہ سبابہ کونہ اٹھائے اورنہ اس کوحرکت دےہاں خنصر اوربنصر کوحسب دستور موڑے رہے اوروسطیٰ وابہام کاحلقہ بھی بدستور سلام پھیرنےتک قائم رکھے ۔
قال ابن الهمام فى فتح القدير : ’’ لا شك أن وضع الكف مع قبض الأصابع لا يتحقق حقيقة ، فالمراد والله أعلم وضع الكف ثم قبض الاصابع بعد ذلك الاشارة ، وهو المروي عن محمد وكذا عن أبى يوسف فى الأمالى ،، انتهى .
وقال القارى فى تزيين العبارة : ’’ المعتمد عندنا لا يعقد إلا عند الإشارة لإختلاف ألفاظ الحديث ، وبما اخترنا يحصل الجمع بين الأدلة ، فإن بعضها يدل على أن العقد من أول القعود، وبعضها يشير إلى أنه لا عقد أصلا مع الإتفاق على تحقيق الإشارة ،، انتهى تزيين العبارة . وقال القارى فى المرقاة : ’’ وعندنا يعنى : الحنفية ، يرفعها عندلااله ، ويضعها عند إلا الله ، لمناسبة الرفع المنفى ، وللأئمة الوضع للإثبات ، ومطابقته بين القول والفعل حقيقة،،انتهى . وقال صاحب الأوجز : ’’ لايحرك الإصبع عندنا الحنفية ، وكذا عندالحنابلة كما فى المغنى ، وهو المفتى به عند الشافعية ،، (1/257 ) .
لیکن احادیث کےظاہر سےیہ معلوم ہوتاہےکہ رسو ل للہ ﷺ جب قعدہ میں تشریف لےجاتے ، تو (حسب بیان وتصریح احادیث مختلفہ ) اسی وقت سےانگیاں موڑ لیتے اورسبابہ سےاشارہ کرتے، یعنی : کسی ایک روایت سے بھی یہ نہیں ثابت ہوتاکہ جب اشہد ان لا لہ الخ کےقریب پہنچتے ہوں تب موڑتےہوں ، اورحسب بیان حنفیہ ’’لاالہ ،، پررفع اور’’ الا اللہ ،، پروضع سبابہ اختیار کرتےہوں ۔عمومااحادیث میں یہ آتا ہے جلس ووضع وقبض ، وأشاربالسبابة كسى روايت سے صراحتاً خاص ’’ لاالہ الا اللہ،، پر اشارہ کی تعیین ثابت نہیں ہوتی ۔پس ظاہر ہےکہ اشارہ بالسبابہ ابتداء قعود سےہونا چاہیے ، ہاں اشارہ بالسبابہ کی حکمت بظاہر یہ ہےکہ اقرار بالتوحید لسانی کی تائید فعل (اشارہ) سےبھی ہوجائے یعنی : قول وفعل میں مطابقت ہوجائے جیسا کہ بیہقی کی بعض روایت میں وارد ہے: ’’ يوحد بها ربه ،، يا ’’ يشيربها الى التوحيد ، ، لیکن اس روایت سےیہ نہیں ثابت ہوتاکہ خاص ’’ لا الہ الااللہ ،، پرپہنچ کراشارہ ہوناچائیے ۔ونیز ظاہر احادیث سےیہ معلوم ہوتاہےکہ یہ اشارہ آخر قعدہ تک مستمر وباقی رہنا چاہیے پس’’ الا اللہ ،،پر سبابہ کوگرادینا صحیح نہیں ہے کہ ضع سبابہ اشارہ کےمنافی ہے۔
تحریک سبابہ کےبارے میں دومتعارض روایتیں وارد ہیں ۔ روی ابوداؤد ( کتاب الصلاۃ باب الاشارۃ فی التشہد ( 989) 1؍603) والنسائی ( کتاب الافتتاح باب الاشارۃ بالاصبع فی التہشد الاول 1؍ 237 ) ’’ عن عبدالله بن الزبير قال: كان النبى صلى الله عليه وسلم يشيربإصبعه إذا دعا ولا يحركها ،، وروى النسائى ( كتاب الافتتاح باب موضع اليدين عندالجلوس للتشهد الاول 1/236 ) عن وائل مرفوعا فيه’’ فحركها ،، وجمع بينهما البيهقى :’’ بأنه يحتمل أن يكون المراد بالتحريك ، الإشارة بها لا تكرير تحريكها، فالمراد بالحركة حركة الإشارة لا حركة أخرى بعد الاشارة ، وبالجملة المراد بالتحريك هو الرفع لاغير ،، ( السنن الكبري 2/ 132 ) . وجمع بعضهم بين هاتين الروايتين ، بأن المراد بالتحريك تحريكها فى بعض الاحيان من غير تكثير وتكرير، وبعدم التحريك عدم تحريكها دائما على سبيل الإستمرار ، وهذا هوالظاهر عندوالله اعلم بالصواب . (مصباح بستى )
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب