السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نام تبدیل کرنے کا کیا حکم ہے۔ جس طرح اثر انڈونیشی حاجی کرتے ہیں کہ وہ مکہ مکرمہ یامدینہ منورہ میں جا کر اپنے تبدیل کرلیتے ہیں۔ کیا یہ سنت ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نبیﷺ برے ناموں کو بدل کر اچھے نام رکھ دیا کرتے تھے ۔ اگر انڈونیشیا کے حاجی اسی وجہ سے نام تبدیل کریں تو اجازت ہے اور اگر اس وجہ سے کریں کہ وہ حج سے فارغ ہوئے ہیں یا مسجد نبوی کی زیارت جو وہاں نماز پڑھنے کے لیے کی تھی اس سے فارغ ہوئے ہیں ، تب جائز نہیں ہے۔ بلکہ احداث فی الدین کی وجہ سے یہ بدعت ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب