السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارا پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔ لیکن یہاں بعض ائمہ مساجد اذان سے پہلے لازما یہ الفاظ کہتے ہیں ۔
(( الصّلاة وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَارَسُولَ الله وَسَلَّمَ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ الله))
اور کسی موقع پر ان کلمات کو ترک نہیں کرتے۔ میں تمام نمازیں انہی اماموں کے پیچھے پڑھتا ہوں ،کیا ان کے پیچھے میری نماز صحیح ہے یا نہیں؟ اور میں کیا کروں ان ماموں کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اذان کے بعدصلاۃولسلام آہستہ یا بلند آواز سے پڑھتا دین میں ایجاد شدہ نئی بدعت ہے۔ صحیح حدیث میں آنحضرت ﷺ کا ارشاد ہے:
((مَنْ أَحّدَثَ فِی أَمْرِنَا هذا مَالَیْسَ مِنْه فَهوَ رَدٌّ))
’’ جس نے ہمارے دین میں وہ چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘
یہ حدیث بخاری اور مسلم نے روایت کی ہے۔ ایک روایت میں :
((مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسْ عَلَیْه أَمْرُنَا فَھُوَرَدٌّ))
’’ جس نے کوئی ایسا عمل کی اجو ہمارے دین کے مطابق نہیں وہ مردود ہے۔‘‘
اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب