سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(535)آیات قرآنی گھول کر پینا

  • 17135
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-22
  • مشاہدات : 597

سوال

(535)آیات قرآنی گھول کر پینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسجد نبوی میں بعض علاقوں کے لوگ اس طرح کرتے ہیں کہ جب وہ قرآن مجید حفظ کرنا چاہتے ہیں توـمختلف آیات قرآنیہ کاغذ پرلکھتے ہیں ، پھر انہیں پانی میں گھول کر پی لیتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ اس سے قرآن مجید آسانی سے یا دکرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہمیں معلوم نہیں کہ یہ بدعت ہے۔ یا اسلام کا اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بدعت ہے۔ جہاں تک ہمیں معلوم ہے نبی ﷺ یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اس کاکوئی ثبوت نہیں ملتا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے