سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(517)بدعت کی تعریف

  • 17117
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1025

سوال

(517)بدعت کی تعریف

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ ہمیں وضاحت سے بیان کریں کہ بدعت کیا ہوتی ہے اور اس کی قسمیں کون کون سی ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بدعت سے مراد وہ عبادت ہے جو اللہ تعالیٰ نے شریعت میں نازل نہیں فرمائی ۔ مثلامیلاد  منانا،شب معج کا تہوار منانا اور اذان کے بعدمؤذن کا (ضروری سمجھ)بلندآ واز سے دورد پڑھنا، وغیرہ۔ بدعت اور اس کی اقسام کی وضاحت کے لیے بہ تسے علماء نے کتابیں لکھی ہیں، جن میں سے بعض درج ذیل ہیں :

۱۔         کتاب ’’ السنن والمبتدعات‘‘ از شیخ محمد احمد عبدالسلام حوامدی۔

۲۔        کتاب  ’’ الابداع فی مضار الابتداع‘‘ از شیخ علی محفوظ۔

یہ دونوں مصر کے علماء ہیں ۔ ان سے بہت پہلے امام محمد بن وضاح نے ’’ کتاب البدع والنهى عنھا‘‘ اور امام شاطبی نے ’’ کتاب الاعتصام‘‘ کھی تھی۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے