سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(496)اہلسنت اور شیعہ میں اختلافات اصولی ہیں

  • 17096
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1331

سوال

(496)اہلسنت اور شیعہ میں اختلافات اصولی ہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گزارش ہے کہ اہل سنت اور شیعہ کے مابین اختلاف کی وضاحت فرمائیں اور یہ بتائیں کہ ان میں سے کون سا فرقہ اہل سنت سے زیادہ قریب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اہل سنت والجماعت اور شیعہ کے درمیان توحید‘ نبوت‘ امامت وغیرہ کے متعلق بہت سے امور میں اختلاف ہے۔ بہت سے علماء نے اس موضوع پر اپنی کتابوں میں روشنی ڈالی ہے۔ مثلاً شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے منہاج السنۃ میں‘ شہر ستانی نے الملل والنحل میں‘ ابن حزم نے ’’فصل‘‘ میں اور دیگر علماء نے بھی لکھا ہے مثلاً محب الدین خطیب کی تصنیف الخطوط العریضہ اور مختصر تحفہ اتنا عشریہ۔ آپ مذکورہ بالا کتابوں میں اس موضوع کا مطالعہ کریں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے