السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پانچوں فرض نمازوں کی رکعتیں بمعہ سنت ونفل بتائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فجر کے دو فرض ہیں ان سے پہلے دو سنتیں ہیں رہ جائیں تو فرضوں کے بعد طلوع آفتاب سے قبل ادا کی جا سکتی ہیں ۔ ظہر کی چار سنتیں فرضوں سے پہلے اور چار فرضوں کے بعد اور چار فرض ہیں ۔ عصر کی چار سنتیں فرضوں سے پہلے اور دو فرضوں کے بعد اور چار فرض ہیں مغرب کی دو سنتیں فرضوں سے پہلے اور دو فرضوں کے بعد اور تین فرض عشاء کی دو سنتیں فرضوں سے پہلے چار فرضوں کے بعد تین وتر اور دو وتروں کے بعد اور چار فرض۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب