السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
طریقہ تیجانیہ کے متعلق اور حالت بیداری میں نبی اکرمﷺ کی زیارت کے متعلق آپ لوگوں کا کیا عقیدہ ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فرقہ تیجانیہ کفر‘ گمراہی اور دین میں غیر شرعی بدعتیں ایجاد کرنے میں سب فرقوں سے بڑھ کر ہے۔ اس سے پہلے بھی مجلس افتاء سے اس کے متعلق سوال کیا گیا تھا اور مجلس نے ان کی بدعتوں اور گمراہیوں کے متعلق ایسا مقالہ لکھا تھا!
! وہ مقالہ آئندہ صفحات میں پیش خدمت ہے۔
اور بعض صوفیوں کا یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد اور غلط ہے کہ انہیں حالت بیداری میں رسول اللہﷺ کی زیارت ہوجاتی ہے۔ نبی اکرمﷺ کی زیارت صرف قیامت کے دن ہوگی جب سب لوگ قبروں سے اٹھیں گے اور صحیح حدیث میں رسول اللہﷺ کا یہ ارشاد بھی مروی ہے کہ:
(أَنَا أَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُ عَنْه الأَرْضُ یَوْمَ الْقِیَامَة)
’’قیامت کے دن سب سے پہلے میری قبر شق ہوگی۔‘‘
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب