سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(473)مسلمانوں اور قادیانیوں میں فرق

  • 17073
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1304

سوال

(473)مسلمانوں اور قادیانیوں میں فرق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسلمانوں اور احمدیوں میں کیا فرق ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان دونوں میں یہ فرق ہے کہ مسلمان ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے نبی حضرت محمدﷺکی اتباع کرتے ہیں اور یہ ایمان رکھتے ہیں کہ نبیﷺ خاتم النبیین ہیں‘ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ۔ احمدی وہ ہیں جو مرزا غلام احمد کے پیروکار ہیں لہٰذا وہ کافر ہیں مسلمان نہیں۔ کیونکہ ان کا خیال ہے کہ محمدﷺ کے بعد مرزا غلام احمد نبی ہے اور جو شخص یہ عقیدہ رکھتا ہے اس کے متعلق تمام علمائے مسلمین کا اتفاق ہے کہ وہ کافر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

﴿ مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَـٰكِن رَّسُولَ اللَّـهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّين... ٤٠﴾...الأحزاب

’’محمدa تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں لیکن وہ اللہ کے رسول اور نبیوں کو ختم کرنے والے ہیں۔‘‘

اور رسول اللہﷺ کی صحیح حدیث ہے کہ آپ نے فرمایا:

(أَنَا خَاتَمَ النَّبِیِّینَ لاَ نَبِیَّ بَعْدِى)

’’میں خاتم النببین ہوں‘ میر ے بعد کوئی نبی نہیں ۔‘‘1

(1صحیح بخاري حدیث نمبر: ۳۵۳۵۔ صحیح مسلم حدیث نمبر: ۲۲۸۶۔ صحیح مسلم حدیث نمبر: ۲۲۸۶۔ سنن ابی داؤد حدیث نمبر: ۴۲۵۲۔ مسند احمد ج:۲‘ ص:۳۹۸۔ مسند احمد ج:۲‘ ص:۳۹۸‘ ۴۴۸‘ ج:۳)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے