سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(472)مرزا غلام احمد قادیانی جھوٹا نبی تھا

  • 17072
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1111

سوال

(472)مرزا غلام احمد قادیانی جھوٹا نبی تھا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گزارش ہے کہ قادیانی جماعت اور اس کے نام نہاد نبی غلام احمد قادیانی کے بارے میں اسلام کا حکم بیان فرمائیں اور براہ کرم کچھ کتابیں بھی ارسال فرمائیں جو اس جماعت کے متعلق معلومات فراہم کرتی ہوں کیونکہ مجھے ان کے متعلق مطالعہ کا شوق ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمارے نبی حضرت محمدﷺ پر نبوت کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ لہٰذا نبیﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔ اس کے دلائل قرآن مجید اور احادیث صحیحہ میں موجود ہیں اس لئے رسول اللہﷺکے بعد جو شخص نبوت کا دعویٰ کرتا ہے وہ کذاب ہے ایسے ہی جھوٹے لوگوں میں سے ایک غلام احمد قادیانی بھی ہے۔ اس کا اپنے بارے میں نبوت کا دعویٰ جھوٹ ہے اور قادیانی جو سمجھتے ہیں کہ اس کا دعویٰ ثابت ہو چکا ہے یہ ان کا غلط خیال ہے۔

سعودی عرب کی ’’مجلس ہئیۃ کبار علمائ‘‘ کی طرف سے قادیانیوں کو ایک کافر قرار دیا جاچکا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے