السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
فرضی نماز کے بعد اجتماعی صورت میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا بغیر دوام کے کیا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فرضی نماز یا نفلی نماز کے بعد اجتماعی صورت میں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا بادوام اور بلادوام رسول اللہﷺ سے ثابت نہیں بلکہ مجھے تو نماز کے بعد انفرادی صورت میں بھی ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کے متعلق رسول اللہﷺ کی کوئی قابل احتجاج حدیث ابھی تک نہیں ملی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب